کوئٹہ کے شہریوں کی تفریح کے لئے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز کریں گے
بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،چیئرمین شہریارخان
جمعرات 19 مئی 2016 17:43
کوئٹہ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ جلد کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز کرینگے تاکہ کوئٹہ میں کے شہریوں کوتفریح فراہم کیاجاسکے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کوبگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکوئٹہ ریجن کے جنرل سیکرٹری نعمان مشکور،پی سی بی کے کوآرڈینیٹرقیوم پاپا بھی موجودتھے ۔
پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ افغانستان کی ٹیم نے خواہش ظاہرکی ہے کہ وہ پاکستان کادورہ کرناچاہتی ہے ہم انہیں کوئٹہ بلائیں گے تاکہ کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز ہو اورکوئٹہ کے عوام کو تفریح کے موقع فراہم کئے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز پاکستان کی لیے بڑی خبرثابت ہوگا ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی اورملتان کی طرز پرکوئٹہ اورپشاورمیں کرکٹ اکیڈیمی کاآغاز کرینگے تاکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی صحیح معنوں میں تربیت ہوسکے ۔
بی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم بلوچستان کے کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی اہم مسئلہ ہے ۔اکیڈیمی کالجز اوردیگرپرائیوٹ ادارے اہم کرداراداکرسکتے ہیں کیونکہ اچھے کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پڑھا لکھا بھی ہو ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ بہترین کوچ تھے ان کاکہناتھاکہ بلوچستان مزید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کوخصوصی طورپرتاکیدی کی ہے کہ وہ صوبے میں مزید کرکٹ اسٹیڈیم بنائے جنہوں نے یقین دہانی کروادی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.