خواتین نوسر بازوں کے گروہ نے دبئی پلٹ خاتون سے ہزاروں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ لی
جمعرات 19 مئی 2016 19:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) خواتین نوسر بازوں کے گروہ نے دبئی پلٹ خاتون سے ہزاروں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر اہم دستاویزات لوٹ لیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ بازار میں خریداری کی غرض سے آنے والی دبئی پلٹ خاتون حمیرا زیدی کو خواتین نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کر اس کے شولڈر بیگ سے ہزاروں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ،شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔
حمیرازیدی نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز خریداری کی غرض سے مزنگ بازارگئیں تھیں ،اسی دوران دو نامعلوم نقاب پوش خواتین ان کے ساتھ آ کر کھڑی ہو گئیں اور ان سے باتوں کا سلسلہ شروع کر دیا اورچند منٹ کی گفتگو کے بعد دونوں اچانک غائب ہو گئیں۔(جاری ہے)
حمیرا زیدی نے نوسرباز خواتین کے جاتے ہی اپنے شولڈر بیگ کی طرف نظر ڈالی تو اس کی زپ کو کھلے پا کر حیران رہ گئیں ۔
بیگ کے اندر دیکھنے پر انکشاف ہوا کے ان کے بیگ سے ہزاروں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ،شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی دستاویزات غائب ہیں۔ دکانداروں نے بتایا کہ یہاں کئی ماہ سے نوسر باز خواتین کا گروہ سر گرم ہیں لیکن اطلاع کے باوجود پولیس انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔نامعلوم نقاب پوش نوسر باز خواتین کا یہ گروہ بہت منظم اندازمیں وارداتیں کرتا ہے جو کہ بازار میں آنے والے افراد میں سے اپنے مطلوبہ شکار کا انتخاب کرنے کے بعد اس کاپیچھا کر کے انکا صفایا کرتا ہے اور پھر اچانک غائب ہو جاتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.