جس تبدیلی کا خواب آپ نے دیکھا تھا وہ نہیں آئی بلکہ تبدیلی اب آئے گی
2013ءمیں سوات والے جھانسے میں نہ آتے تو تبدیلی آ چکی ہوتی۔ اگر یہ تبدیلی نہیں لا سکے تو ہم تبدیلی لائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کا مینگورہ میں خطاب سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح 110 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا
میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 19:03
سوات(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس تبدیلی کا خواب آپ نے دیکھا تھا وہ نہیں آئی بلکہ تبدیلی اب آئے گی۔ 2013ءمیں سوات والے جھانسے میں نہ آتے تو تبدیلی آ چکی ہوتی۔ اگر یہ تبدیلی نہیں لا سکے تو ہم تبدیلی لائیں گے۔ مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تبدیلی دیکھنے کی کوشش کرتا رہا لیکن کہاں ہے تبدیلی؟۔
سوات میں وہی ٹوٹ پھوٹے سکول ہیں اور وہی ہسپتال۔ کچھ لوگ بات بات پر سڑکوں پر آنے کا کہتے ہیں۔ میں تمہارے لئے سڑکیں بنا رہا ہوں تم سڑکوں پر آتے رہو۔ وزیراعظم نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کوئی سڑکیں بنا رہا ہے کوئی سڑکوں پر آ رہا ہے۔ اپنا اپنا مقدر ہے۔ سوات میں کڈنی ہسپتال پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کو تحفہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.