ہائیکواپنے اظہار میں فطرت کے زیادہ قریب صنفِ سخن ہے: تکاشی کوُرائی
جا پان ایمبسی کے زیر اہتمام سالانہ ہائیکو مشاعرے کی خوبصورت تقریب میں جاپانی سفیر کا خطاب
جمعہ 20 مئی 2016 20:08
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ہائیکو جاپان کی مقبول ترین صنفِ سخن ہے۔ اپنے اظہار میں ہائیکو فطرت کے بہت زیادہ قریب ہے۔ تین مصرعوں کے ایک ہائیکو میں شاعر فطرت سے کلام کرتا محسوس ہوتا ہے۔ ہائیکو بہت سہل شعری اظہار ہے مگر احساس کی سطح پر اس میں گہری معنویت ملتی ہے۔ ان خوبصورت خیالات کا اظہار پاکستان میں حال ہی میں تعینات کیے گئے سفیرِ جاپان تکاشی کوُرائی نے سفارت خانہ جاپان کے زیر اہتمام پاکستان ہائیکو سو سائٹی اور پاکستان اکادمی ادبیات کے اشتراک سے اکادمی کے ہال میں منعقدہ سالانہ ہائیکو مشاعرے کی تقریب میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکو اب دُنیا کی کئی زبانوں میں لکھی جا رہی ہے جو اس کی مقبولیت اور اثر پذیری کا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہائیکو فطرت نگاری کے علاوہ شاعر کی باطنی کیفیات کو بھی عمدگی سے شعر کے قالب میں ڈھالتا ہے۔ ہائیکو میں بہتے دریا کی روانی کی سی صدا خوشگوار اثر دیتی ہے۔ ہلکی ہلکی برستی پھوار اور پر سکون آبشار کی نظارگی ہائیکو کا حسنِ بیان ہے اس لیے نئی نسل میں یہ صنفِ سخن فروغ پا رہی ہے۔
انہوں نے تقریب میں ارجنٹینا کے سفیر عزت مآب ۔۔۔۔ کچھ سابق سفرا ء ،سینئر دانش وروں ، اساتذہ ، طلبہ اور اہلِ ذوق شرکاء کی کثیر تعداد میں آمدپر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو نے مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے اپنے خطاب میں ہائیکو کو ایک خوبصورت ثقافتی اِیونٹ قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان میں قومی زبان اُردو سمیت پنجابی، سندھی ، سرائیکی ، پشتو ، بلوچی ، براہوی ، ہند کو ، پوٹھوہاری اور دیگر تمام پاکستانی زبانوں میں ہائیکو تخلیق کیے جا رہے ہیں اور اب ہمارے ہاں یہ بہت مقبول صنف کی حیثیت رکھتی ہے۔ تقریب کے دوسرے مہمانِ اعزازاور پاکستان ہائیکو سو سائٹی کے صدرنسیم سحر نے بھی خطاب کیا اور ہائیکو سو سائٹی کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جاپان کے نئے سفیر مسٹر تکاشی کورائی کی تعیناتی کا ہائیکو سو سائٹی اور اہلِ پاکستان کی جانب سے خیرمقدم کیا اور جاپانی سفارت خانے کی ہائیکو کے فروغ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپوں کے انعقاد اور سالانہ ہائیکو مشاعرے کے اقدام کی تعریف کی۔ تقریب کی نظامت ہائیکو نگار اصغر عابد نے کی جب کہ مشاعرے کی صدارت پاکستان ہائیکو سو سائٹی کے سینئر ممبر علی اکبر عباس نے کی۔ ابتدا میں محمد بلال رندھاوا۔ مس ارم اور مس بدر النساء نے ہائیکو کلام پیش کیا۔ دیگر شعراء میں نسیم سحر، علی محمد فرشی، خاور اعجاز ، ڈاکٹر رفیق سندیلوی ، قیوم طاہر ، حسن عباس رضا، علی یاسر، ڈاکٹر علی کمیل قزلباش، شرف الدین شامی، عائشہ ملک ، سر فراز زاہد ، عارف فرہاد، شازیہ اکبر اور مظہر مسعود شامل تھے۔ یہ ایک خوبصورت محفل مشاعرہ تھی جسے حاضرین نے سراہا اور شعراء کو ان کے کلام پر دل کھول کر داد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.