ٹنڈوالہیار، پیپلز پارٹی کا اجلاس،ضلعی چیئرمین ،وائس چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی
اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،فریال ٹالپورسمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی
جمعہ 20 مئی 2016 21:36
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم اجلاس سی ایم ہاؤس میں منعقد ہوا۔جس میں سندھ بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت ضلعی صدر ،جنرل سیکریٹری ،تعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔جس میں ٹنڈوالہیار کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے ضلعی چیئرمین ،وائس چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ۔
اجلاس میں فریال ٹالپور،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ انتہائی باخبر پی پی پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ایم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ٹنڈوالہیار کیلئے ضلعی چیئرمین کے لئے مخدوم میوں علی محمد ولہاری ، وائس چیئرمین میر پپو ٹالپور،میونسپل کمیٹی سٹی ٹنڈوالہیار کے لئے چیئرمین سید امداد شاہ اور وائس چیئرمین کیلئے حاجی محمد شاہد جعفر قائم خانی ،ٹاؤن کمیٹی نصر پور کیلئے چیئرمین اصغر بروہی ،ٹاؤن کمیٹی چمبڑ کیلئے جبران لغاری ،ٹاؤن کمیٹی سنجر چانگ کیلئے چیئرمین فاخر ،ٹاؤن کمیٹی سلطان آبا د کیلئے چیئرمین گوردن بھیل ، وائس چیئرمین آصف خواجہ ،محمد علی میؤ،ٹاؤن کمیٹی پیارولونڈ کے چیئرمین کیلئے حاجی حسین لنڈ اور وائس چیئرمین کیلئے جاوید لنڈ نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.