چمن پریس کلب کے سینئر نائب صدرپر پو لیس تشدد کی مذمت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 22:17

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء )لورالائی نیشنل پریس کلب کے صدر حاجی پیر محمد کاکڑ،جنرل سیکرٹری ملک امانت حسین،امیر افغان،ملک جمال شاہ کدیزئی،گل دار علی وزیر،محمد رسول ناصر،خیر محمد ناصر،پریم کمار،حیدر شاہ کبزئی،امیر اﷲ،شاہ محمد کاکڑ،بلا ول خان کاکڑ نے چمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر نرمت اﷲ سرحدی پر پو لیس تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہاس سے چمن پو لیس کا رویے کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے۔ بیان میں صدر لورالائی نیشنل پریس کلب حاجی پیر محمد کاکڑ اور دیگر کابیہ نے آئی جی پولیس،ڈی آئی جی پو لیس سے اپیل کی ہے کہ واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقا ضے پو رے ہو سکے۔