بجلی لوڈشیڈنگ ، سردارگڑھی کے عوام نے جی ٹی روڈ بند کردیا
ہفتہ 21 مئی 2016 19:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سردارگڑھی پشاور کے عوام نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بند کردیا۔مظاہرین کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ کررہے تھے۔ جی ٹی روڈ کو تین گھنٹے کیلئے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیاجسے بعد میں حکام کی یقین دہانی کے بعد کھول دیاگیا۔
گذشتہ روز سردارگڑھی پشاورمیں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے علاقے کے عوام عاجزآگئے اوربالآخررحم بادشاہ شیرپاؤکی قیادت میں لالہ سب ڈویژن اورپیسکوحکام کے ناروارویے کے خلاف چمکنی موڑ پر جی ٹی روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔احتجاج کے موقع پر اعلی پولیس حکام بھی پہنچ گئے اور بعدازاں ایس پی رورل شاکراﷲ بنگش نے مظاہرین اوران کی قیادت سے بات چیت کی اوران کی یقین دہانی کے بعدروڈ کوٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
9 ماہ میں بھاری شرح سود پر لیا گیا قرضہ جی ڈی پی کا 37 فیصد تک پہنچ گیا
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.