پی ایس ایل دوسرے ایڈیشن کیلئے کرکٹرز کی خریدو فروخت اور تبادلوں کا سلسلہ 20جون سے شروع ہوگا
اتوار 22 مئی 2016 13:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کرکٹرز کی خریدو فروخت اور تبادلوں کا سلسلہ20جون سے شروع ہوگا، فرنچائزز اگست تک کھلاڑیوں کے تبادلوں سمیت دیگر فیصلے کرنے کے بعد انتظامیہ کو آگاہ کریں گی،اولین ایونٹ میں آخری پوزیشن پر رہنے والی فرنچائز لاہور قلندرز کو سب سے پہلے جبکہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو کر کٹرز منتخب کر نے کا موقع آخر میں دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کیلئے کرکٹرز کو تبدیل کرنے کا مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہو گا،تمام ٹیمیں قواعد کے مطابق پہلے ایڈیشن میں منتخب کر کٹرز کو رکھنے یہ ان سے معاہدہ ختم کر نے کا اختیار رکھتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق کھلاڑیوں کو تبدیل کر نے کا مرحلہ 20جون سے شروع ہو جائے گا،اس دوران فرنچائزز کھلاڑیوں کی خریدو فروخت اور تبادلے کرسکیں گی، ٹیموں اور پلیئرز میں معاہدے اگست تک مکمل کرنے کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ کے علم میں لائے جائینگے تاکہ ان کی رسمی تصدیق کی جاسکے، کھلاڑیوں کو ادا کیے جانے والے معاوضوں میں بھی 5فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایک ٹیم اپنے اسکواڈ کیلئے کرکٹرز کی خریداری پر 12لاکھ ڈالر تک خرچ کرسکے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.