ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کیلئے معلومات لے رہے ہیں: دفتر خارجہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 مئی 2016 16:56

ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کیلئے معلومات لے رہے ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی۔2016ء) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کے لئے معلومات لے رہے ہیں، طالبان کو امن کے لئے تشدد کا راستہ ترک کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے حوالے سے میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں، ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کے لئے معلومات لے رہے ہیں۔ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، طالبان کو تشدد کا راستہ ترک کر کے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :