اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے بچے ،خواتین بہوش بجلی کی لوڈمینجمنٹ سے شہریوں کا جینا محا ل اور معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا،بار ٹرپنگ سے قیمتی الیکڑونکس سامان جل گیا
اتوار 22 مئی 2016 17:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی سورج کا غصہ تھم نہ سکا جس کی وجہ سے بجلی کی رسد کم ہونے کی وجہ سے چھٹی کے روز بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں، لاہور، قصور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ساہوال ، چونیاں ،پتوکی سمیت دیگر شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ 24گھنٹے جاری رہا جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے لوگ بجلی غائب ہونے کی وجہ پانی کی بوند بوندکو ترستے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز درجہ حرارت 45 ڈگر سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بچے ،خواتین گرمی سے نڈھال اور بہوش ہوگے ،لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔ دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور لیسکو نے بجلی کی لوڈمینجمنٹ کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔(جاری ہے)
وزارت پانی و بجلی کیدباوٴپر شہرمیں کم وولٹیج کر کے بجلی کی لوڈمینجمنٹ ہونے لگی۔
کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی،فریج،فریز رز اورایئرکولرزسمیت دیگرقیمتی اشیاء جلنے کے واقعات عام ہوگئے۔وزات پانی و بجلی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جا رہی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی اور لیسکو نے وزارت پانی و بجلی کو خوش کرنے کے لئے کم وولٹیج فراہم کر کے لوڈمینجمنٹ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کی قیمتی اشیاء جلنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی، فریج، ایئر کولر اور فریزر سمیت دیگر برقی اشیاء چلنے کے قابل نہیں رہیں اور ٹرپنگ کی وجہ سے مشینوں کے جلنے کے واقعات عام ہو رہے ہیں۔ لیسکو ذرائع نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں دو سو بیس کے وی اے کی بجائے ایک سو نوے کے وی اے تک وولٹیج مل رہے ہیں جس کی وجہ سے لیسکو کے ایک سو بتیس کے وی اے کے سسٹم کو بھی وولٹیج کی کمی کا سامنا ہے۔ ٹیکنیکل لاسز اور کم وولٹیج کی وجہ سے بجلی پورے طریقے سے عام صارفین تک نہیں پہنچ پا رہی، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ اس لیے دیئے تھے کہ وہ ہم پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیں،کم وولٹج سپلائی سے ساری عمر کی جمع پونجی کی کمائی سے خریدہ ہوا سامان جلا کر ہمار اوپر مزید ظلم کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہناہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر پانی و بجلی سے لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.