افغان طالبان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس، ملا منصور کے جانشین کا انتخاب ہو گا۔ ذرائع افغان طالبان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 15:41

افغان طالبان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس، ملا منصور کے جانشین کا انتخاب ..

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : افغان طالبان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ افغان طالبان ذرائع کے مطابق اجلاس پاک افغان سرحد پر ایک نا معلوم مقام پر ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانچ امیدواروں میںسے ملا اختر کے جانشین کا انتخاب کیا جائے گا۔سراج الدین حقانی اور عبد القیوم ذاکر کے ساتھ ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب بھی امیدوارو ں میں شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سراج الدین حقانی کا انتخاب امریکہ کو سخت جواب ہو سکتا ہے ، جبکہ ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب بھی امیدواروں کی فہرست میں اہم نام ہے۔

متعلقہ عنوان :