پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان اتحاد کونسل مطالبات کے حق میں احتجاجی و دھر نا،تحر یک انصاف ‘عوامی مسلم لیگ ‘(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی بھی شر کت
کسانوں نے احتجاجا پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی آلوکی بوریوں کو آگ لگا دی ‘گرمی کی شدت سے درجنوں بے ہوش ،کسانوں کامسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
پیر 23 مئی 2016 22:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان اتحاد کونسل کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھر نہ ‘تحر یک انصاف ‘عوامی مسلم لیگ ‘(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی بھی شر کت ‘کسانوں نے احتجاجا پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی آلوکی بوریوں کو آگ لگا دی ‘گرمی کی شدت سے درجن سے زائد کسان بے ہوش جبکہ کسانوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
پیرکے روز سینکڑوں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں کر پشن کیخلاف صدر خالدکھوکھر کی قیادت میں احتجاجی دھر نہ دیا جس میں شر کاء نے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر پاکستان میں کھادوں کی قیمتوں میں کمی، بھارت سے کھاد کی درآمد روکنے اور بجلی سستی کرنے ‘ کھادوں پر سیلز ٹیکس کی کمی ، ٹیوب ویل کیلئے ٹیرف میں کمی اور اجناس کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے ‘بجلی کے ٹیوب ویل کے لئے ٹیرف کم کیا جائے ‘ اجناس کی امدادی قیمتوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے‘ بنجر زمینیں آباد کرنے والے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دئیے جائیں کے مطالبات درج تھے کسانوں نے حکومت کو احساس دلانے کے لئے ٹریفک بھی بلاک کردی جس سے شہریوں اور مظاہر ین میں جھگڑے اور ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی ہے کسانوں نے اس موقع پر احتجاج کے طور پر سبزیاں سڑک پر پھینک دیں‘کسانوں نے آلو کی بوریاں وزیراعلی ہاوس کے باہر کھول دیں اور ان کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیااس موقع پر شدید گرمی کی وجہ سے متعدد مظاہرین بے ہوش ہوگئے اس موقعہ پر کسانوں کے دھر نے میں شر کت کر نیوالے تحر یک انصاف کے شاہ محمودقر یشی اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو کسان کو خوشحال کر دیں گے ‘حکمرانوں کی کسانوں کیخلاف پالیساں ملک دشمنوں سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں ‘(ن) لیگ والوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسان اپنی زمین لندن ‘امر یکہ دوبئی میں لیکر نہیں جائیں بلکہ یہاں ہی رہیں گے انکے مسائل حکومت کو حل کر نا ہوں گے ‘حکمران میٹروٹرین پر200راب لگاتے ہیں مگر کسانوں کو سبسڈی دینے کو تیار نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.