مردان،کارکنان فضلاء کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں ،قاری نیاز علی
منگل 24 مئی 2016 11:52
مردان۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام تحصیل مردان کے جنرل سیکرٹری قاری نیاز علی نے کہا ہے کہ(آج) بدھ کو مردان میں منعقدہ فضلاء کانفرنس اسلامی نظام کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہوگی ،جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور جمہوریت کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار فضلاء کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اور آئندہ تحریک انصاف کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔(جاری ہے)
قاری نیاز علی نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے سے پہلے نیا پختونخوا تو بنائیں خیبر پختونخوا کے عوام مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ،جبکہ عمران خا ن وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دور جمعیت علماء اسلام کا ہے یہی جماعت عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے قاری نیاز علی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ فضلاء کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں انہوں نے کہا کہ فضلاء کانفرنس کے انعقاد سے اسلامی نظام کے نفاذ کی منزل قریب ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.