ایم ایس804نے لاپتہ ہونے سے پہلے رخ نہیں بدلا :مصری حکام
میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 12:24
قاہرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) مصری حکام نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہونے والے مصری ایئرلائن کے طیارے نے لاپتہ ہونے سے پہلے رخ نہیں بدلا تھا۔اس سے پہلے یونان کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ مصری مسافر طیارے نے بحیرہ روم میں گرنے سے پہلے دو بار تیزی سے رخ بدلا تھا۔مصری ایئرلائن کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی اور اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مصر میں جہازوں کی آمد و رفت کے نظام کی سہولیات فراہم کرنے والے سرکاری ادارے کے سربراہ ایحاب اعظمی نے بتایا کہ پرواز ایم ایس 804 ریڈار سے لاپتہ ہونے سے پہلے معمول کے مطابق 37 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کر رہی تھی۔(جاری ہے)
انھوں نے یونان کے اس موقف کو مسترد کیا جس کے تحت جہاز نے لاپتہ ہونے سے پہلے اچانک اپنی بلندی کم کی۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جہاز کے گرنے کے واقعے پر یونان اور مصر کے موقف پر کیوں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
یونان کے وزیرِ دفاع پانوس کامینوز کے مطابق جہاز نے تیزی سے دو بار رخ بدلا اور اس کے بعد ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے 25,000 فِٹ سے زیادہ نیچے آیا۔تاہم مصری اہلکار کے مطابق جہاز جب مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اس پر لاپتہ ہونے سے پہلے ایک سے دو منٹ تک نظر رکھی گئی اور اس وقت جہاز کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔مصری ایئرلائن کے تباہ ہونے والے طیارے میں نصب ڈیٹا ریکارڈر کی تلاش بحیرہ روم میں جا رہی ہے۔اتوار کومصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا تھا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات میں ایک لمبا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن جوں ہی حادثے کے محرکات کا پتہ چلے گا تمام تفصیلات کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا تاہم اس سے قبل حادثے کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل طیارے کے کیبن سے دھوئیں کے الرٹ ملے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.