وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد عملیش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
منگل 24 مئی 2016 12:59
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محمد عملیش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد ان کے عہدے سے ہٹایا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اجلاس کے دوران ا±ن رپورٹس پر برہم نظرآئے جو میڈیا کو لیک ہوئیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد عملیش نے مبینہ طور پر کہاایسا لگتا ہے کہ میں نے آپ کا اعتماد کھو دیا ہے جس پر وزیرداخلہ نے جواب دیا میں آپ سے بعد میں بات کروں گا۔(جاری ہے)
تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد محمد عملیش کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے ایف آئی اے سے ایجنسی کی تنظیم نو کے لیے طویل درمیانے اور مختصر مدت کی منصوبہ بندی پیش کرنے کو کہا جبکہ ان منصوبوں کے لیے مقرر وقت کی بھی وضاحت کرنے کو کہا گیا۔یاد رہے کہ محمد عملیش کو رواں برس 22 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔محمد عملیش آئی جی بلوچستان پولیس، پنجاب پولیس اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب پولیس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب پولیس اور کیپیٹل سٹی پولیس (سی سی پی او) لاہور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔محمد عملیش ایس ایس پی موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انہوں نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.