جعلی چیک دینے پر مقدمات

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:50

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) جعلی چیک دینے پر مقدمات۔ملزم اخلاق علی نے عارفوالا کے سید مقصود احمدے37 لاکھ روپے مالیت کی مکئی رقم ادھار لی اور بنک کا چیک دیاجسے بنک متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد ساجد نے چک سکندر چوک کے محمداقبال سے120000 روپے مالیت کے دوموٹرسائیکلیں ادھار لیں اور بنک کا دوچیکس دئے جسے بنک متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔ ملزم راؤ ناصر علی نے پاکپتن کے محمد حسین سے 465000روپے کی رقم ادھار لی اور بنک کا چیک دیاجسے بنک متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں