لاہورہائیکورٹ‘ حرام جانوروں اور ان کی لائشوں کی خریدوفرخت کیخلاف درخواست کی سماعت
عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا
منگل 24 مئی 2016 17:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان میں حرام جانوروں اور ان کی لائشوں کی خریدوفرخت نہیں کے خلاف درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہا ئیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی‘درخواست گزار شوکت علی کے وکیل ندیم صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر گذشتہ ایک سال میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے حرام جانوروں کی آلائشیں درآمد کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ درآمد کی جانے والی حرام آلائشیں صابن،،ٹوتھ پیسٹ اور گھی کے علاوہ متعدد اشیاکی تیاری میں استعمال کی جا رہی ہیں سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.