سپریم کورٹ کا ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے حکم
تمام ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو آج ان کے محکموں میں واپس بھیج کر آج ہی رپورٹ جمع کرائی جائے ،عدالت عظمیٰ فیصلے پر عمل نہیں ہوا تو سیکریٹری بلدیات اور ایڈوکیٹ جنرل پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی،عدالتی احکامات
منگل 24 مئی 2016 18:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکریٹری بلدیات سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے کاحکم دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بنچ کی عدالت میں ڈیپوٹیشن اور آٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں سیکریٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد لغاری پیش ہوئے، عدالت نے سیکریٹر لوکل گورنمنٹ سے پوچھا کہ کتنے افسران ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں، جس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ مجھے معلومات نہیں ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت کا چیف سیکریٹری سے کہنا تھا کہ آپ نے اس حوالے سے کیا کیا، چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ تمام تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں، جلد عدالت کو آگاہ کردیں گے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو آج ان کے محکموں میں واپس بھیجا جائے، عدالت میں رپورٹ آج ہی جمع کروائی جائے،اگر آج فیصلے پر عمل نہیں ہوا تو سیکریٹری بلدیات اور ایڈوکیٹ جنرل پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی اور دونوں افسران کو فرد جرم عائد کرکے فارغ کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.