عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان کا باکسر احمد علی سے اظہار تعزیت

بدھ 25 مئی 2016 13:12

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے باکسر احمد علی کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔