لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے ‘سندھ ہائی کورٹ
بھارت سے لوگ پاکستان آکرشادی کرلیتے ہیں ‘ شام تک شہریت بھی مل جاتی ہے ‘عدالت
بدھ 25 مئی 2016 14:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھارتی خواتین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں 2 بھارتی خواتین کی جانب سے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواتین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ شہناز2008 میں اپنے شوہر حاجی محمد اوربیٹی شہانہ پاکستان آگئیں تھیں، 2010 میں حاجی محمد کا انتقال ہوا تو اس نے بیٹی کی شادی پاکستانی مرد سے ہی کردی ‘اب وہ دونوں پاکستانی شہری ہیں لیکن وزارت داخلہ انہیں شہریت نہیں دے رہی۔
وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست کی سماعت کرنے والے فاضل جج جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے، بھارت سے لوگ پاکستان آکرشادی کرلیتے ہیں اور شام تک انہیں شہریت بھی مل جاتی ہے، ایرانی اورافغانی بھی پاکستانی پاسپورٹ لے کرگھوم رہے ہیں اورجب غیرملکی پاکستانی شناختی کارڈ سمیت پکڑے جاتے ہیں تو قوم کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حساس معاملہ ہے جس کا ویزہ ختم ہوگیا ہے اسے واپس جانا چاہیے ‘ ہم نے ایک دفعہ یہ دروازہ کھول دیا تو پورا بھارت یہاں اْمڈ آئے گا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.