سونم کپور کاایشوریہ کے جامنی ہونٹوں پردلچسپ تبصرہ
جمعرات 26 مئی 2016 11:55
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور انڈسٹری میں فیشن آئکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اس ہی لیے انہوں نے ایشوریا رائے بچن کے کانز فیسٹیول میں جامنی رنگ کے ہونٹوں پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے جب ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا 'میک اپ اور فیشن کا مکمل خیال یہی ہے کہ لوگ اس کو دیکھ کر بات کریں اور مجھے لگتا ہے ایشوریا بھی یہی چاہتی تھیں کہ ان کے بارے میں بات کی جائے، انہوں نے وہ حاصل کرلیا جو وہ چاہتی تھیں اور میرے خیال سے یہ بہترین طریقہ تھا۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے 15 سال سے کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہو رہی ہیں، رواں برس انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ”سربجیت“ کے پریمئیر پر جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔(جاری ہے)
ایشوریا کے اس میک اپ کا سوشل میڈیا پر بھی بے حد مذاق اڑایا گیا تھا تاہم سونم کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو خوش ہونا چاہیے کہ انہیں اس کام سے اتنی توجہ ملی۔
یاد رہے کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن اس فیسٹیول میں میک اپ برانڈ لوریئل کی برانڈ امبیسڈر کے طور پر شریک ہوتی ہیں۔ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کو جب لوریئل میک اپ کا ایک منصوبہ بتایا گیا تو سونم کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا وہ اس دن لوریئل کے لیے وہاں موجود تھیں، مجھے لگتا ہے کہ 15ویں سال کے لیے یہ بہترین کام تھا اور ہر جگہ ان کی ہی بات کی جارہی تھی۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی اس سے قبل جامنی لپ اسٹک کا استعمال کرچکی ہیں لیکن کسی نے ان کے حوالے سے بات نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.