ارجیت سنگھ نے سلمان خان کو ناراض کر کے اپنا کھڈا خود کھود ڈالا
سلمان خان نے فلم”سلطان“کے پروڈیوسر سے ارجیت کی آواز میں ریکارڈ کرایاگیا گانا نکالنے کا مطالبہ
جمعرات 26 مئی 2016 12:08
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سلمان خان بالی ووڈ کے وہ ستارے ہیں جو عام لوگوں کو بھی سپر اسٹار بنادیتے ہیں اور اگر وہ کسی سے ناراض ہوجائیں تو پھر فلم نگری میں اس کا کوئی دوست نہیں رہتا اور ایسا ہی ہوا ہے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ جنہوں نے ایک محفل میں دبنگ خان کے بارے میں کچھ کہہ دیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور اب ارجیت کو معافیاں مانگنا پڑ رہی ہیں۔
گلوکار ارجیت سنگھ کو آج کل بالی ووڈ کا سب سے مقبول گلوکار تصور کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب بھارتی فلم نگری میں انہیں کام ملنا بہت مشکل ہوجائے گا کیونکہ انہوں نے سلمان خان کی ناراضگی جو مول لے لی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ارجیت سنگھ نے کچھ روز قبل ایک محفل میں سلمان خان سے متعلق ایسی باتیں کہہ دیں جو سلو میاں کو بْری لگ گئیں۔(جاری ہے)
سلو میاں کو ارجیت سنگھ پر اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے فلم سلطان کے پروڈیوسر سے ان کی آواز میں ریکارڈ کرایا گیا گانا نکالنے کا مطالبہ کرڈالا، اب بالی ووڈ کا کون سا ایسا پروڈیوسر ہوگا جو سلمان خان کی بات رد کردے، اسی بات سے ارجیت سنگھ پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ سلطان کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے اور اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سال کی کامیاب ترین فلم ہوگی۔
اتنی بڑی فلم اور سلمان خان کے لیے پہلی دفعہ گانے کا موقع ارجیت سنگھ کے ہاتھ سے نکلنا ارجیت کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.