”رائل کیریبئین کروزز لیمٹڈ“ کا 3 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ”ایس ٹی ایکس فرانس“ کے ساتھ ابتدائی معاہدہ
جمعرات 26 مئی 2016 13:58
پیرس ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)امریکی کمپنی ”رائل کیریبئین کروزز لیمٹڈ“ نے 2.8 ارب ڈالر مالیت کے 3 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ”ایس ٹی ایکس فرانس“ کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ٹی ایکس بحری جہاز تیار کرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی ہے اور رائل کیریبئین کروزز لیمیٹڈ کا تین بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ایس ٹی ایکس کی فرانسیسی برانچ سے ابتدائی معاہدہ ہوا ہے جبکہ سینٹ نازائر میں قائم ایس ٹی ایکس فرانس نے دو ہفتے قبل دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ ”ہارمنی آف دی سیز“ رائل کیریبیئن کے حوالے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تین نئے بحری جہازوں میں ایک اوسیس کلاس اور دو ایج کلاس کے بحری جہاز شامل ہیں جو 2021ء اور 2022ء تک تیار کئے جائیں گے جبکہ ان پر 2.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.