برازیل کی حکومت نے ملک میں دو افراد میں ذیکاوائرس ہونے کی تصدیق کردی

جمعرات مئی 20:45

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء) برازیل کی حکومت نے ملک میں دو افراد میں ذیکاوائرس ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردی ایک بیان کے مطابق دو افراد میں ذیکاوائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک حاملہ خاتون ہے حکومت ملک میں ذیکاوائرس کی موجودگی کی وجوہات کی تحقیق کر رہی ہے اور اس بیماری کا موجب بننے والے مچھروں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا میں گرم اور مرطوب آب وہوا رکھنے والے 51ممالک میں ذیکاوائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات ہیں۔ان ممالک کی اکثریت لاطینی امریکہ میں واقع ہے۔