پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں شاندار پیش رفت کی ہے، کئی ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں ، یہ اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ خوشگوار تعلقات ہیں اور مالدیپ کو تمام شعبہ جات میں پاکستان کی مسلسل حمایت حاصل ہے
صدر ممنون حسین مالدیپ کے وزیر دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 26 مئی 2016 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں شاندار پیش رفت کی ہے، کئی ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں جو اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ خوشگوار تعلقات ہیں اور مالدیپ کو تمام شعبہ جات میں پاکستان کی مسلسل حمایت حاصل ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
صدر ممنون حسین نے دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے اہلکاروں کو تربیتی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ وہ جمعرات کو مالدیپ کے وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم بھی موجود تھے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ تمام ایشوز پر بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے اہلکاروں کو تربیتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں شاندار پیش رفت کی ہے، کئی ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں جو اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں۔ مالدیپ کے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیر آدم شریف عمر نے مسلسل کثیر الجہتی معاونت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسلم برادر ممالک کے درمیان گذشتہ 50 سال سے خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع نے اس امر کو سراہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر مشروط مدد کی ہے انہوں نے بالخصوص ملک کے مشکل حالات کے دوران پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت کا ذکر کیا۔ آدم شریف عمر نے کہا کہ وہ پاکستان آرڈننس فیکٹری کی معیاری دفاعی مصنوعات سے بہت متاثر ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر تصور کرتے ہیں اور بالخصوص پاکستان کے عوام کے دوستانہ اور محبت کے رویہ کے متاثر ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس ضمن میں پاکستان کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کا خواہاں ہے۔صدر ممنون حسین نے مالدیپ کے صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.