بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا 10 واں کانووکیشن کل شروع ہو گا،صدر ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے
11644 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی
جمعرات 26 مئی 2016 21:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی( آئی آئی یو آئی) کا 10 واں کانووکیشن کل 28 مئی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گا، صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے،11644 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی، کانووکیشن میں یونیورسٹی کی کمپیوٹر فیکلٹی، مکینیکل انجینئر اور اسلام اینڈ گلوبل میڈیا سنٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
جمعرات کو یہاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سعودی صدر پروفیسر احمد یوسف الدروش نے کہا کہ طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے، اس وقت تک یونیورسٹی کی چار فیکلٹیز ہیں جن میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد 30ہزار سے زائد ہے، دعوۃ اور شریعہ اکیڈمی یونیورسٹی کے اہم شعبے ہیں، دین یاور روایتی تعلیم دینے والی دنیا کی اہم یونیورسٹی ہے،کمپیوٹر اور مکینیکل انجینئر فیکلٹی بھی شروع کی جا رہی ہے جبکہ اسلام اور گلومیڈیا سنٹر کا بھی آغاز ہو رہا ہے، یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے منصوبہ پر بھی پیش رفت جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب سے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.