دہشت گردی اور شدت پسندی عالمی مسئلہ ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے،دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکوئٹہ میں کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں خطاب
جمعرات 26 مئی 2016 22:50
راولپنڈی/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی عالمی مسئلہ ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے،دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وہ جمعرات کو کوئٹہ میں کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں خطاب کررہے تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی،پاک فوج کی کمانڈپر فخر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں،پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا،پر امن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،ضرب عضب میں عملی آپریشن کے بعد پاک فوج،انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کرینگے،امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد دوبارہ یہاں پاؤں نہ جماسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.