خام تیل کے نرخ پھر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئے
جمعہ 27 مئی 2016 11:50
سنگاپور ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور خام تیل کے نرخ ایک مرتبہ پھر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئے۔
(جاری ہے)
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 29سینٹ کی کمی سے 49.19 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ڈیلیوری کے سودے 33 سینٹ کی کمی سے 49.26 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئیں تھیں۔ سی ایم سی مارکیٹس کے ٹریڈر ایلیکس ویجایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں اس تشویش کے باعث ناکام ہوئی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ خام تیل کی رسد میں اضافے کا باعث بنے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.