امریکہ میں خاتون ’سپر بگ‘ وائرس سے متاثر
ما ہر ین نے سپر بگ‘ وائر س کو دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دے دیا
جمعہ 27 مئی 2016 12:45
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) امریکہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ملک میں پہلی بار ایسا سپر بگ ملا ہے جس پر تمام معلوم اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہیں۔امریکہ میں درمیانی عمر کی ایک خاتوان ای کولی بیکٹیریا سے متاثر ہوئی تھیں۔جب بیماری سے مقابلے کرنے کے لیے کولسیٹن نامی اینٹی بایوٹک دی گئی تو وہ بے اثر ثابت ہوئی کیونکہ بیکٹریا میں دوائی کے خلاف مدافعت پیدا ہونے سے اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہو گئی ہے۔
سپربگ ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو منشیات کے خلاف قوت مدافعت تیار کر لیتے ہیں۔ ان پر اینٹی بائیوٹکس کا اثر نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ایک انتہائی بااثر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک ’سپر بگ‘ جراثیم ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان کو ہلاک کر رہے ہوں گے۔(جاری ہے)
سپر بگ ایسے جراثیم کو کہا جاتا ہے جن کے خلاف متعدد اقسام کی اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کرتیں۔
امریکہ کے سینیئر ڈاکٹر تھامس فیرڈن کا کہنا ہے کہ اب وہ دن وقت زیادہ دور دکھائی نہیں دیتا جب اینٹی بائیوٹکس ختم ہو جائیں گی۔تھامس امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے سربراہ بھی ہے۔اس سے پہلے سپربگ کینیڈا، جنوبی امریکہ، افریقہ اور یورپ میں بھی پائے گئے ہیں۔دنیا اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کے خلاف جنگ تیزی سے ہار رہی ہے، اور اس سے لاحق خطرے کو ’دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔جہاں ایک طرف نئی اینٹی بایوٹکس نہیں بن پا رہی ہیں وہیں دوسری جانب موجودہ ادویات کو غلط طریقے سے استعمال کر کے انھیں ضائع کیا جا رہا ہے۔2014 کے وسط سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کا شکار ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.