انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی
جمعہ 27 مئی 2016 18:50
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کیلئے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔برطانوی روزنامہ گارجین کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے تقریبا ڈھائی ماہ تک جاری رہنے والی اس سیریز کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔
1995 سے 2004 تک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے ثقلین مشتاق نے تمام فارمیٹس می 496 وکٹیں حاصل کیں تاہم انہیں وہ دنیا بھر میں 'دوسرا' کے موجد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ایک عرصے تک انگلش کانٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ متعدد غیر ملکی ٹیموں کی کوچنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مشکوک بالنگ ایکشن کے سبب پابندی کا شکار سعید اجمل کا ایکشن درست کرانے میں بھی ان کی کافی مدد کی تھی۔
انہوں نے آخری مرتبہ 2004 میں ہندوستان کے خلاف ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس یں وریندر سہواگ نے پاکستانی بالرز کو تختہ مشق بناتے ہوئے 309 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور قومی ٹیم کو اس میچ میں اننگ اور 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگر دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ثقلین انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ کام کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے جہاں اس سے قبل مشتاق احمد 2008 سے 2014 تک انگلینڈ کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.