وزارت داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالا لیویز اہلکار گرفتار،ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا
ملزم عزیزاحمد نے سال 2001 میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی،ایف آئی اے نے رسالدارعزیزاحمد کو کوئٹہ سے گرفتارکیا،ولی محمد کی دوسری بیوی بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالے نادرا اہلکار رفعت کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 16:21
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) :وزارت داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کے شناختی کارڈ میں معاون افسران کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں،جس کے تحت سکیورٹی فورسز نے آج ایک لیویز اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیویز اہلکارملزم عزیزاحمد نے سال 2001 میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی۔
(جاری ہے)
جس کے باعث ایف آئی اے نے رسالدارعزیزاحمد کو کوئٹہ سے گرفتارکرلیا ہے۔
ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا،جبکہ ولی محمد کی دوسری بیوی،بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالے نادرا اہلکار کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ نادرا کراچی میں تعینات اہلکار ملزم رفعت اقبال کومعاونت کرنے کے جرم میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نوشکی حملے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.