پی آئی سی اور گلاب دیوی چیسٹ ہسپتا ل کے درمیان امراض قلب کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ‘ خواجہ سلمان رفیق
ہفتہ 28 مئی 2016 16:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پنجاب انسٹی ٹیو ٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کا رش اور ویٹنگ لسٹ کم کرنے کیلئے گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال کے ساتھ امراض قلب کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ،حکومت گلاب دیوی ہسپتال کو خصوصی فنڈز فراہم کرے گی۔ یہ بات مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کے ہمراہ گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کا دورہ کے موقعہ پر کہی ۔
چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ندیم حیات ملک ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان ،علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمود شوکت ،ماہر امراض قلب پروفیسر زبیر ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ظہیر عباس ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد اور ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال ڈاکٹر محمد حامد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.