رینجرز کی چوکیوں پر حملے کرنے والے 3ملزمان کو رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں احسن عرف ایس پی ،عبید عرف کالا اور اسد اﷲ شامل،عدالت نے 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (الطاف) کے عسکری ونگ شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108سے ہے،حملے پارٹی کی ہائی کمان کے حکم پر کئے گئے ،ترجمان رینجرز
ہفتہ 28 مئی 2016 20:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) کراچی میں رینجرز کی چوکیوں پر حملے کرنے والے 3ملزمان کو رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں احسن عرف ایس پی ،عبید عرف کالا اور اسد اﷲ شامل ہیں ۔ملزمان نے رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔رینجرز نے ملزمان کا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 90روزہ ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی نمبر 4کے مختلف علاقوں میں عسکری ونگ کے مشتبہ مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان میں سید احسن سلیمان عرف ایس پی ،محمد عبیداﷲ صدیقی عرف حبیب کالا عرف پاگل اور اسد اﷲ صدیقی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (الطاف) کے عسکری ونگ شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108سے ہے ۔
ملزمان نے 29جنوری کو ناظم آباد میں رینجرز چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا ۔ملزمان نے 18اور 23مارچ کو بھی کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ان حملوں میں رینجرز کے 3جوان زخمی ہوئے تھے ۔رینجرز پر حملوں کے لیے ملزمان کا6رکنی گروپ تشکیل دیا گیا تھا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق حملوں کا مقصد رینجرز آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا بدلہ لینا تھا ۔ملزمان نے رینجرز پر حملے پارٹی ہائی کمان کے حکم پر کیے ۔ملزمان نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،جلالؤ گھیراؤاور لینڈ گریبنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ملزمان کے 3ساتھی ریحان کانا ،ذیشان عرف ٹیشو اور سلیمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.