ترکی کے تاریخی شہر استنبول (قسطنطنیہ)کوفتح کرنے کے 563سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام

صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں بڑی ریلی کا اہتمام،10لاکھ افراد کی شرکت، نئے وزیراعظم بن علی یلدرم بھی ریلی میں موجود تھے،فضائیہ کے خصوصی مظاہرے کے علاوہ 563 افراد کا عثمانی دور کے فوجیوں کی وردی پہن کر مارچ

اتوار 29 مئی 2016 17:21

ترکی کے تاریخی شہر استنبول (قسطنطنیہ)کوفتح کرنے کے 563سال مکمل ہونے پر ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء ) ترکی کے تاریخی شہر استنبول (قسطنطنیہ)کو فتح کرنے کے 563سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے تاریخی شہر استنبول (قسطنطنیہ)کو فتح کرنے کے 563سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک انتہائی بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ریلی کی قیادت ترک صدر رجب طیب اردگان نے کی جس میں 10 لاکھ افراد شریک تھے ۔ استنبول کے میئر کے دفتر کے مطابق نئے وزیراعظم بن علی یلدرم بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ ترک فضائیہ کے خصوصی مظاہرے کے علاوہ 563 افراد نے عثمانی دور کے فوجیوں کی وردی پہن کر مارچ کیا ۔ استنبول کا سابقہ نام قسطنطنیہ تھا اور یہ بازنطینی سلطنت کا مرکز تھا۔ اِس شہر کو 1453 میں عثمانی دورِ حکومت میں سلطان محمد نے فتح کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :