پٹھا ن کوٹ کنٹونمنٹ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

بھارتی آرمی چیف نے خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 29 مئی 2016 17:34

پٹھا ن کوٹ کنٹونمنٹ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پٹھا ن کوٹ کنٹونمنٹ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب ، پٹھان کوٹ کنٹونمنٹ میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی تاہم واقعہ کے بعد بھارتی آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دیدیا فوجی اہلکار تین بچوں کا باپ تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہل کار بہار کا رہنے والا تھا اور 14سال سے بھارتی فوج میں کام کررہا ہے رتاہم آج اس نے پراسرار طور پر خودکشی کر لی واقعہ کے بعد بھارتی آرمی چیف نے خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :