بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مخالفین وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، بلاول بھٹو پر وفاقی وزراء کی تنقید سمجھ سے بالا تر اور ناقابل قبول ہے ،وفاقی وزراء نوازشریف کی جگہ لینا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ،ترجمان بلاول ہاؤس
اتوار 29 مئی 2016 21:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مخالفین وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، بلاول بھٹو پر وفاقی وزراء کی تنقید سمجھ سے بالا تر اور ناقابل قبول ہے ،وفاقی وزراء نوازشریف کی جگہ لینا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ،اتوار کو بلاول ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وفاقی وزرا وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سیاسی لاٹری حاصل کر نا چاہتے ہیں۔
یہ وزرا نواز شریف کی جگہ لینا اور ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹوپر وفاقی وزرا کی تنقید سمجھ سے باہر اور ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔(جاری ہے)
خواجہ سعد ، عابد شیر اپنی حدود میں رہیں ان کے ماضی سے کون واقف نہیں۔ ایک نے لاہور اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کرائے دوسرے نے اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر فیصل آباد کے گرین بیلٹ تک بیچ ڈالے۔
وہ کسی بھی وقت ہوش میں نہیں ہوتے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز رشید کی اپنی اہلیت کیا ہے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے کسی بیان پر تبصرہ کرنا وقت کا زیاں ہے۔ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ بھٹو خاندان کی تعریفیں کرتے ہوئے گزرا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کہا ہے کہ اگر ہم بولے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ان لوگوں کے کالے کرتوت ہمارے سامنے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.