انٹرنیٹ پر دوستی ، 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں 56 سالہ بنگالی خاتون کنیڈا سے چلی آئی
پیر 30 مئی 2016 14:48
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) فیس بک پر 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں گرفتار 56 سالہ بنگالی حسینہ کنیڈا سے منچن آباد پہنچ گئی جبکہ سکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے بے خبررہے۔ جوڑا کورٹ میرج کے بعد ہنی مون کیلئے مری بھی روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے رہائشی 28 سالہ زمان بلوچ ولد صابر حسین سکنہ محلہ گنیش پورہ کی فیس بک پر کنیڈین نیشنل ہولڈرٹورنٹوسٹی اوٹاریومیں مقیم 50 سالہ بنگالن زلینہ تول خادم سے بات چل نکلی جو محبت میں بدل گئی۔
بلوچ نوجوان کی محبت میں گرفتار 56 سالہ حسینہ 21 مئی کو کنیڈا سے لاہور پہنچی جہاں سے فیس بک لورز نے سیدھا بہاولنگر سیشن کورٹ پہنچ کر بریک لگائی اور کورٹ میرج کے بعد جوڑا واپس لاہور ڈیفنس بلا ک اے میں دوروز تک دولہے کے ایک دوست کے گھر ٹھہرا اور پھر 23 مئی کو دوبارہ منچن آبا دپہنچ گیا۔(جاری ہے)
سکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے کئی روز تک بے خبر رہے اور 26 مئی کو بہاولنگرسکیورٹی برانچ اور تھانہ منچن آباد میں غیر ملکی خاتون کی آمدرجسٹر کی گئی۔
28 سالہ زمان بلوچ نے میڈیا کو بتایاکہ وہ عشق نہ پچھے ذات پر یقین رکھتا ہے اور اپنے سے دوگنی عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کر کے بہت خوش ہے۔ شادی شدہ جوڑا منچن آبا د میں چند روز گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہنی مون کیلئے مری کے برف زاروں کی طرف روانہ ہو گیمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.