کراچی ، گلشن حدید میں دھما کہ، 2چینی باشندوں سمیت 3 افراد زخمی ، سندھو دیش لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی
پیر 30 مئی 2016 15:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن حدید کے سٹیل ٹاؤن میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2چینی باشندوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،کالعدم تنظیم سندھو دیش لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، گاڑی میں سوار 2چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراوٴ کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور مشکوک افراد کو گاڑیوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں آدھا کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے، ماضی میں اس تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اور اس کے کئی افراد بھی مارے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.