ہم انصاف کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرچکے ہیں ، شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دین گئے ،علی حسین نقوی
پیر 30 مئی 2016 20:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء)قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اسلام آباد پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو اٹھارہ دن گذرچکے ،بے حس حکمرانوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ قائدوحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہماری مظلومیت کو طاقت میں بدل کر ملت مظلوم کی ترجمانی کی ہے اب اس تحریک کی کامیابی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،ملت جعفریہ کے قتل عام پر حکمران جماعت اور ریاستی اداروں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے نظروں میں ہماری جان کی کوئی قدر نہیں،ملت مظلوم بیدار ہے اور علامہ راجہ ناصر کے حکم کے منتظر ہیں کہ وہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں،ہم انصاف کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرچکے ہیں اور اپنے شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،علی حسین نقوی کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر نے ملت جعفریہ کی ترجمانی اور بے باک قیادت کا حق ادا کیا ہے ہم قائد وحدت ناصر ملت راجہ ناصر عباس جعفری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس پاکیزہ جدوجہد کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کے لئے آماد ہ ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.