چین پاکستان دوستی کے لازوال اور بے مثال رشتے میں منسلک ہیں
دونوں ملکوں کے عوام نے تعاون کی بہترین مثال قائم کی ہے ، اہلیہ وزیر خارجہ چین
منگل 31 مئی 2016 14:29
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی اہلیہ قیا ن ووئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گذشتہ 65سال سے بے مثال اور لازوال دوستی موجود ہے ، دونوں ملکوں کی عوام نے مشترکہ طورپر کام کرتے ہوئے اہم شراکت داری اور تعاون کی بہترین مثال قائم کی ہے، یہ بات انہوں نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کے 65برس مکمل ہونے پر چینی سفارتخانے میں منعقدہ چیرٹی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔
، میلے کا افتتاح چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی اہلیہ قیا ن ووئی نے سرخ فیتہ کا ٹ کر کیا ،اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کی اہلیہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ 65سال سے اپنی بے مثال اور لازوال دوستی موجود ہے ، دونوں ملکوں کی عوام نے مشترکہ طورپر کام کرتے ہوئے اہم شراکت داری اور تعاون کی بہترین مثال قائم کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستانی سفارتخانے کو پاک چین تعلقات کی سالگرہ منانے پر مبارکباد اور شکریہ کا پیغام بھی پہنچایا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ اس میلے کا مقصد بزرگ شہریوں کی امداد کیلئے فنڈ جمع کرنا ہے جو لانگ زین سروس سینٹر جنگ سانگ ہوم کو عطیہ کیا جائے گا جو بیجنگ میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور مدد کرنیوالا ادارہ ہے ، اس میلے میں پاکستانی دستکاروں نے اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء فروخت کیلئے پیش کیں جہاں گارمنٹس اور دیگر مختلف اشیائے کے رنگا رنگ سٹالز لگائے گئے تھے ،موسیقی کے ذریعے پاکستانی کلچر اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر متعدد چینی کمپنیوں جن میں زیڈ ٹی ای بھی شامل تھی نے عطیات پیش کئے۔اس موقع پر کافی بڑی تعداد میں عطیات جمع ہوئے تاہم پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر آصف الرحمن خان نے عطیات کی مقدار ظاہر کرنے سے معذرت کرلی ، پاکستان اور چین کے درمیان 1991ء سے قریبی تعلقات قائم ہیں ، 1965ء میں دونوں ممالک نے ثقافتی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے جبکہ 1975ء میں قراقرم ہائی وے جو پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں کو چین کے مغربی علاقوں سے ملاتی ہے ، کھول دی گئی اور 2005ء میں پاکستان اور چین نے دوستی، تعاون اور اچھے ہمسایوں کے تعلقات کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ، 2013ء چین اور پاکستان کے تعلقات انتہائی بلندیوں پر اس وقت پہنچ گئے جب چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کا فیصلہ کیا گیا جو چین کے شہر سنکیانگ کو پاکستان کی سمندری بندرگاہ گوادر سے ملاتا ہے جس پر دونوں ملکوں نے دستخط کئے ، اس معاہدے کے بعد پاک چین تعلقات ہر طر ح کی شراکت داری میں نمایاں ہو کر سامنے آ ئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.