طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 3پروازیں منسوخ ،چھ سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکار

منگل 31 مئی 2016 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 3پروازیں منسوخ جبکہ چھ سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317 ،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے312 اور ایئربلیو کی شارجہ سے لاہورآنے والی پرواز 413 کو منسوخ کر دیا گیا۔

ادھر فنی خرابیوں کے باعث سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز731 تیس منٹ ، ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410 تینتیس منٹ اور شاہین ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز768 پینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 اور اتحا د ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 تیس تیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ ایمریٹس ایئرلائنز کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 623 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔