شیخ انصرعزیز نے پولیو کے قطرے پلانے کی مہمات کیلئے متعلقہ یونین کونسلز کے چیئر مینز کو فوکل پرسنز نامزد کر دیا
ابھی بھی پاکستان میں تقریباً 3کروڑ بچوں کی بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی نہیں ہے ٗڈاکٹر رانا محمد صفدر
منگل 31 مئی 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے دارالحکومت میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہمات کے لئے متعلقہ یونین کونسلز کے چیئر مینز کو فوکل پرسنز نامزد کر دیا ٗیونین کونسلز کے نئے منتخب ہونے والے چیئر مینز نے پولیو مہمات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ صحت محافظ کے طور پر کام کرنے کا عزم کیا ۔
انہوں نے یہ عزم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹرمیں پولیو کے خاتمہ کی تازہ ترین صورت حال اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات بارے دی جانے والی پریزنٹیشن کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے خصوصی پیغام میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلقہ امور بارے پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے شرکاء کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے طریقہ کار بارے بتایا اور کہا کہ ابھی بھی پاکستان میں تقریباً 3کروڑ بچوں کی بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی نہیں ہے اور ہر سال تقریباً30لاکھ بچے ویکسین سے ختم ہو جانے والی بیماری کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
جب کہ دنیا بھر میں ہر سال 350000بچے پولیو میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر رانا صفدر نے اپنی پریزنٹیشن میں مزید کہا کہ پولیو کے وائرس پر قابو پانے کا واحد طریقہ اور حل ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہے ۔انہوں نے مقامی حکومتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ہر پولیو مہم کی تیاری کے سلسلہ میں یونین کونسل کی سطح پر پولیو کے خاتمہ کی کمیٹیوں میں شامل ہوں ۔ بعد ازاں یونین کونسل کے نو منتخب چیئر پرسنز کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے گئے۔بریفنگ سیشن میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈائریکٹر ہیلتھ سی ڈی اے،حفاظتی ٹیکہ جات کے وفاقی توسیعی پروگرام کے نمائندوں ،شراکت داروں اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.