پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضروت ہے ٗطارق فاطمی
مستحکم اوراقتصادی لحاظ سے مضبوط افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ٗ آسٹریلی حکام سے گفتگو پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس یکم جون کو اسلام آباد میں ہوگا
منگل 31 مئی 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضروت ہے۔ وہ آسٹریلوی محکمہ برائے خارجہ امور و تجارت کے نائب سیکرٹری اور افغانستان و پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے خصوصی ایلچی ریک ویلز سے بات چیت کررہے تھے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق طارق فاطمی نے آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ کو ترقی کیلئے امن اور پر امن ہمسائیگی کے وزیراعظم نواز شریف کے وژن سے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے کیو نکہ مستحکم اوراقتصادی لحاظ سے مضبوط افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور حکومت کی سربراہی میں مصالحت کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے افغان مسلہ حل نہیں کیا جاسکتا،گزشتہ 15سال سے طاقت کے استعمال سے اٖفغانستان میں امن قائم نہیں ہوا۔مذاکرات سے ہی یہ مسلہ حل کیاجاسکتا ہے۔ریک ویلز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس یکم جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور زیربحث آئیں گے۔آسٹریلین نائب سیکرٹری نے افغانستان میں مصالحتی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.