علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث3پروازیں منسوخ ،6پروازیں تاخیر کا شکار
منگل 31 مئی 2016 19:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث3پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیر لائن سمیت دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ائیر بلیو کی شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز نمبر413منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317اور کراچی سے لاہوآنے والی پرواز پی کے312کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والے مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ پر تاخیر سے پہنچے اور ائیرپورٹ سے تاخیر سے روانہ ہونے والی پروازوں میں شاہین، ائیربلیو، اتحاد ائیر، ایمرٹس ائیر اور سعودی ائیر کی فضائی کمپنیوں کے طیارے شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.