کراچی میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے بڑے باکسرز حصہ لے رہے ہیں ، ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدن سے تھر کے متاثرین کیلئے پانی کا انتظام کیا جائے گا، پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتا ہوں ، 4جون کو اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا افتتاح کروں گا،پورے ملک میں تربیتی اداروں کو پھیلانا چاہتا ہوں
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
منگل 31 مئی 2016 21:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور مقامی باکسرز کو جمنازیم سیمت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلی دفعہ بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ منعقد کروانے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بین الاقوامی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ '2 جون کو کراچی کے ہوٹل میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں یورپ سمیت دنیا کے دیگر خطوں کے بڑے باکسرز حصہ لے رہے ہیں'۔
عامر نے کہا کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم سے تھر کے متاثرین کے لیے پانی کا انتظام کیا جائے گا، وہاں پر لوگوں کے لیے صاف وشفاف پانی کی ضرورت ہے۔کم عمر باکسنگ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتا ہوں اور 4 جون کو اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا افتتاح کروں گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ میں پورے ملک میں تربیتی اداروں کو پھیلانا چاہتا ہوں، کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی باصلاحیت لڑکے موجود ہیں اسی لیے وہاں باکسنگ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔
عامر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ 'میں کراچی کے مختلف علاقوں میں جمنازیم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے گزشتہ سال لیاری کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے نوجوان باکسروں کی تعریف کی تھی۔لیاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں حیران کن ٹیلنٹ ہے جس پر مجھے یقین نہیں آتا۔ٹیلنٹ کو نکھارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم صرف لیاری سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے عالمی چمپین نکال لیں گے، تیکنیک اور اچھی فٹنس کے حامل باکسرز موجود ہیں انھیں صرف جمنازیم اور ایک ایسا شخص چاہیے جو ان کی مدد کرے جس کے لیے میں یہاں موجود ہوں۔عامر پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل کے حوالے سے بڑے پرامید ہیں اور کہا کہ'آئندہ چند سالوں میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.