کوئی افغان باشندہ سفر ی دستاویزات کے بغیر پاک افغان بارڈرطورخم عبور نہیں کریگا، حکام
پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر سیکورٹی بڑھا دی ہے ،خیبر پختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کی مدت قیام کی توسیع کی درخواست کی مخالفت کر دی ،بارڈر ذرائع
منگل 31 مئی 2016 21:47
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)پاک افغان بارڈر طورخم سے کوئی بھی شخص بغیر ویزہ داخل نہیں ہوسکے گا، مقامی حکام نے کل لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر کے بارڈر کے آس پاس افغان مہاجرین کو متنبہ کیا کہ آج کے بعد کوئی بھی افغان باشندہ سفر ی دستاویذات کے بغیر پاک افغان بارڈرطورخم عبور نہیں کریگا،پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر سیکوریٹی بڑھا دی ہے ،خیبر پختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کی مدت قیام کی توسیع کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے ،بارڈر ذرائع۔
پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل طورخم کے ایک آفیشل کے مطابق آج خیبر رایفل نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ یکم جون 2016سے قانونی سفری دستاویزات کے بغیر کسی بھی شخص کو طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔(جاری ہے)
طورخم بارڈ ذرایع کے مطابق گزشتہ ماہ حکام نے افغان مہاجرین کو 31مئی کی ڈیڈ لائن تھی جس کے بعد ان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ بغیر سفری دستاویزات کے انھیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستانی حکام نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کر تے ہو ئے پاک افغان بارڈر کو سیکور کر نے کے لئے باڑ لگانے اور بغیر سفری دستاوزات کے افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہو نے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھاجس کے باعث دونوں ممالک میں کئی دن کشیدگی پیداہو ئی تھی اور افغان حکومت نے باربار مدت قیام کے لئے توسیع کی درخواست دی تھی جو آج ختم ہو ئی ،مقامی حکام نے اعلی حکام کے ہدایت پر عمل درامد کر تے ہو ئے بارڈرپر لوڈ سپیکر کے زریعے اعلانات بھی کئے اور پینافلیکس بھی اویزاں کئے گئے کہ بروز منگل کے بعد سفری دستاوزات کے بغیر آنے جانے پر مکمل پابندی ہو گی جس کی سیکورٹی کے لئے اضافی فورسز کو پاک افغان بارڈر پر تعینات کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان اور افغانستان بارڈر حکام کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں افغان حکام نے پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ رمضان المبارک اور عید کے دوران افغانیوں کے ساتھ نرمی کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.