بلاول بھٹو زرداری کا اصل نام منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 1 جون 2016 22:36

بلاول بھٹو زرداری کا اصل نام منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) بلاول بھٹو زرداری کا اصل نام منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اصل شناخت کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سچائی سامنے نہیں لارہے ،دونوں جماعتوں کے رہنماء اور اراکین پارلیمنٹ دونوں پارٹیوں کے انتخابی نشان ، جھنڈے اورشناخت کو استعمال کرکے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

عدالت دونوں جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی اور وفاقی وزارت داخلہ کوبلاول بھٹو زرداری کا اصل نام منظر عام پر لانے کا حکم دے۔