طوفان کی تباہ کاریاں ‘ اسلا م آباد سمیت مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی
جمعرات 2 جون 2016 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ‘ راولپنڈی ‘ خیبرپختون خوا اور پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید طوفان اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی ‘ اسلام آباد میں مختلف حادثات میں69 زخمی ‘ ضلع راولپنڈی میں 122 افراد زخمی ہوئے ‘ اسلام آباد اور گردونواح کے کئی علاقوں میں جمعرات کو بھی بجلی بحال نہ کی جاسکی۔
ٹرانسفارمر گرنے اور تار ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی جمعرات کو بھی غائب رہی جس سے شہری پریشان دکھائی دیئے اور بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی ترجمان آئیسکو کے مطابق آندھی اور طوفان کی وجہ سے آئیسکو کا آپریشن متاثر ہوا ‘آئیسکو کی ٹیمیں دوسرے روز بھی بحالی کے کاموں میں مصروف رہیں خیبرپختون خوا کے کئی اضلاع اورفاٹا سمیت پنچاب میں تیز آندھی کیساتھ اورموسلادھار بارش ہوئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.