گورنمنٹ ہائی سکول کھارا پر قبضہ مافیا کے سرغنہ کی ہیڈماسٹرمحمدارشدندیم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں
محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:26
قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا پر قبضہ مافیا کے سرغنہ کی ہیڈماسٹرمحمدارشدندیم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں، ہیڈ ماسٹر قبضہ مافیا کے راستہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا، ن لیگی ایم این اے کے کار خاص نے دھمکیاں دی،وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گراؤنڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد انظامیہ حرکت میں آ گئی اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا، جبکہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کا کار خاص اسلام جمیل خاں سکول، لوکل گورنمنٹ کے اووسیر جاوید کی ملی بھگت سے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے والوں کی سر پرستی کر رہا تھا اور گراؤنڈ کی سات کنال اراضی پر 8 افراد نے قبضہ کر رکھا ہے باقی گراؤنڈ اور قبضہ مافیا کے درمیان اسلام جمیل خاں 15فٹ گلی بنوا کر قبضہ مستحکم کروانا چاہتا تھا، جسے ہیڈ ماسٹر ارشد روک رہا تھا اسلام جمیل خاں اور اووسیر جاوید نے ملی بھگت کرکے متعدد بار گلی بنوانے کیلئے کام شروع کیا جسے ہیڈ ماسٹر نے روک دیا، جس پر قبضہ مافیا کے سر پرستی کرنے والے اسلام جمیل خاں نے ہیڈ ماسٹر ارشد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ تم کون ہوتے ہو ہمارا کام رکوانے والے، تم روک سکتے ہو تو روک لو، ہم تعمیر ہر صورت کروائیں گے، سکول کی جگہ پر ہماری تعمیر روکو گے تو 10منٹ میں تمہیں پتہ چل جائے گا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے ای ڈی او ایجوکیشن کو درخواست دی جو معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.