آر می چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ٗملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں سے آگاہ ہیں ٗ پاک فوج عوامی توقعات پر پورا اترے گی ٗ آرمی چیف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہورہا ہے ٗاقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ٗ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا خطاب
جمعرات 2 جون 2016 20:56
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پاک فو ج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں سے آگاہ ہیں ٗ پاک فوج ہمیشہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریگی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی ٗشرکاء کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ٗ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے عزم اورمسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دہشت گردی پر قابو پایا ٗ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔(جاری ہے)
ہم پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف سازشوں سے آگاہ ہیں، اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکی واپسی کی رفتار پراظہار اطمینان کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہی ہے‘ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں، الحمدﷲ پاک فوج نے پوری قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادر قبائل کی غیر متزلز ل حمایت لائق تحسین ہے‘انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فاٹا میں عارضی طور پرنقل مکانی کرنے والوں کی بروقت ‘با عزت واپسی اور بحالی یقینی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.